دسمبر 25, 2024

پارا چنار کی صورتحال تشویشناک، فریقین کے درمیان مصالحت انتہائی ناگزیر ہے۔ گورنر سندھ کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات

سیاسیات۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ پارا چنار کی صورتحال تشویشناک ہے، فریقین کے درمیان مصالحت انتہائی ناگزیر ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ علمائے کرام کے ہمراہ پارا چنار جاؤں گا، آپ بھی ساتھ چلیں۔

گورنر سندھ کے دعوت پر علامہ شہنشاہ نقوی کی جانب سے گورنر سندھ کو پارا چنار مسئلے کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اس سے پہلے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا تھا خیبرپختونخوا حکومت کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے، دشمن طاقتیں پارا چنار میں کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کسی بھی یونیورسٹی کے طالب علم ہوں، تمام یونیورسٹیز کے چانسلر وہ ہیں۔

گورنر شپ جانے کی باتیں ضرور ہو رہی ہیں مگر وہ جا نہیں رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ انہیں روکنے والوں کی محبت زیادہ طاقتور ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 14 =