سیاسیات- خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھرتی کا عمل رواں ماہ جنوری میں مکمل کیاجائے گا، 399اہلکاروں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پرہونگی، محکمہ خزانہ نے فنڈزکی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے، اہلکاروں کے لیے عمر کی حد 4 5سال مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 350 سپاہی، 45 حوالدار شامل ہونگے، مذکورہ بھرتیاں ایکس سروس مین سےہوں گی۔
اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ روڈ کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے۔
یاد رہے کہ اسپیشل پروٹیکشن فورس کی تشکیل کا فیصلہ نومبر میں خیبر پختونخوا کے ضلع ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے افراد کے قتل اور متعدد کو زخمی کرنے کے اقدام کے تناظر میں کیا گیا ہے۔