سیاسیات- پاراچنار سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور طوری قبائل کے مشران نے علاقہ میں قیام امن کے حوالے سے کمشنر کوہاٹ سے اہم ملاقات کی۔ انجمن حسینیہ پاراچنار کی سربراہی میں 18 رکنی جرگہ نے کمشنر کوہاٹ کے ساتھ ملاقات کی میں ضلع کرم میں امن عامہ کی صورتحال پر مفصل بحث کی۔ جرگہ میں سیکرٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری، تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ سید تجمل الحسینی، مولانا حسن روحانی، مولانا منیر حسین اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر جرگہ نے کمشنر کوہاٹ کو علاقہ میں پائیدار امن کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
![](https://siasiyat.com/wp-content/uploads/2025/02/سیاسیات۳-300x200.jpg)