سیاسیات- پاراچنار میں راستوں کی بندش کے خلاف بطور احتجاج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیےگئے۔
ذرائع کے مطابق پاراچنار میں گزشتہ ایک ماہ سے راستوں کی بندش پر بطور احتجاج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے بند کردیےگئے ہیں۔
تعلیمی اداروں کے سربراہاں کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ کو کھولنے اور محفوظ بنانے تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
پارا چنار سے ممبر قومی اسمبلی حمید حسین نے کہا کہ بے امنی اور راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوگیا ہے، چھٹیوں پر آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے ویزے اور ٹکٹ ضائع ہوگئے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ قیام امن کے لیے کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلہ متوقع ہے۔