اپریل 5, 2025

پاراچنار مرکزی شاہراہ 79 دن سے بند، ملک کے مختلف حصوں میں دھرنے

سیاسیات- ضلع کرم میں پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 79 دن گزر گئے جس کے باعث ادویات اور خوراک کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔

گرینڈ امن جرگہ فریقین سے مذاکرات مکمل کرنے کے باوجود اب تک کسی حتمی فیصلے تک نہ پہنچ سکا، راستوں کی بندش سے علاقے میں ادویات نہ پہنچنے کے باعث پاراچنار کے اسپتالوں سے مسلسل اموات کی خبریں آرہی ہیں جبکہ لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

ابتر صورتحال کے خلاف پاراچنار میں 8 دن سے احتجاجی دھرنا جاری ہے، مظاہرین سے یکجہتی کے لیے  اسلام آباد، لاہور، جھنگ اور مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں دھرنے دیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 + 2 =