سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے ٹکٹو ں کی تقسیم پر احتجاج کے بعد عمران خان نے درخواستوں پرنظرثانی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف درخواستوں پرنظرثانی کے عمل کا آغاز کل سے ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ نظرثانی کا عمل 26 اپریل تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کیلئے اپنے امیدوار فائنل کرلیے ہیں اور ساتھ ہی ٹکٹس بھی جاری کردیے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے ٹکٹو ں کی تقسیم پر احتجاج کیا گیا ہے۔