اپریل 2, 2025

ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ 153 روز بعد بھی نہ کھل سکی، شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

سیاسیات۔ ضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 153 روز گزر گئے ہیں تاہم حکومت اب تک شاہراہ نہ کھلوا سکی۔

کھانے پینے کی اشیاء، پیٹرول اور ادویات کی قلت سے لوگ پہلے ہی پریشان تھے، رمضان المبارک میں روزہ داروں کی مشکلات  بڑھ گئی ہیں، پاراچنار کے شہریوں نے جگہ جگہ احتجاج شروع کردیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ خوراک نہ ملنے سے پہلے سے ہی پریشان تھے اور اب سحر و افطار بھی صرف پانی سے کررہے ہیں۔

ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار اور نواحی علاقوں میں سحری کے وقت بجلی کی بندش نے بھی لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 8 =