اپریل 4, 2025

ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ

سیاسیات- ریلوے انتظامیہ نے تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا اسی طرح پارسل اور لگیج ریٹ میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔

ڈالر اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا جس کے حوالے سے دو نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں، پارسل اور لگیج ریٹ میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جو کہ دو ستمبر سے لاگو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 16 روز میں ریلوے کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے، 16 اگست کو ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + 19 =