نومبر 21, 2024

ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، وی پی این کو غیر شرعی نہیں کہا۔ راغب نعیمی

سیاسیات۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو غیر شرعی قرار دینے کے حوالے سے جاری کردہ بیان پر وضاحت دی ہے کہ  اُس بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، وی پی این کو غیر شرعی نہیں کہا۔

چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی اور حرام قرار دیا تھا۔

جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ایک خط لکھ کر غیر رجسٹرڈ وی پی این بند کرنے کا کہا گیا تھا، پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کے خط پر عمل درآمد کرتے ہوئے کئی وی پی اینز کو بند بھی کر دیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق آج ہمارا اجلاس ہوا۔

علامہ راغب نعیمی نے بتایا کہ سوشل میڈیا خیالات اور اظہار رائے کا مؤثر ذریعہ ہے، سوشل میڈیا کو توہین مذہب، توہین رسالت ، توہین صحابہ و اہلبیت، فرقہ واریت کے لیے استعمال نہیں کیاجاناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو انتہا پسندی، دہشت کردی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، ان قواعد کا خیال نہیں رکھا جاتا تو پھر سوشل میڈیا کا استعمال غیر شرعی ہو گا۔

علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ وی پی این کو کسی نے غیر شرعی یا ناجائز نہیں کہا، ہمارے جاری کردہ بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، ہمارے جاری بیان میں نہیں نہ لکھنے سے غلط فہمی ہوئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − eleven =