اکتوبر 17, 2024

 ‘وڈیرہ سیلاب کا رخ ہمارےگھر کی طرف کردیتا ہے’، شہید کی بیٹی کی آرمی چیف کو شکایت

سیاسیات-آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایک شہید سپاہی کی پر اعتماد بیٹی نے شکایت کی جس پر  آرمی چیف نے مسئلہ حل کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یوم تکریم شہدا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، شہید سپاہی کی بیٹی نے آرمی چیف سے کہا  کہ  ڈیرہ مراد جمالی کا وڈیرہ ہمیشہ سیلاب کے پانی کا رخ ان کے گھر کی طرف کردیتا ہے۔

بچی کی شکایت پر آرمی چیف نےکہا کہ پریشان نہ ہوں، آئندہ وہ وڈیرہ آپ کی طرف پانی نہیں چھوڑے گا۔

اس موقع پر  آرمی چیف نے اسٹاف کو بھی ہدایت دی کہ وڈیرے کو پیغام بھجوادیں کہ وہ آئندہ ایسا نہ کرے ورنہ ‘ پانی تمہارا پھر پہنچ جائےگا کہیں اور’۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + four =