جولائی 21, 2025

سیاسیات۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی طرف سے 40 ہزار زائرین کے غائب ہونے کے اعلان اور پھر تردید کے بعد وزارت مذہبی امور، زیڈ جی او کی رجسٹریشن کے معاملات میں مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ وزارت نے 2022ء میں ملک بھر سے زائرین آرگنائزر کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے اشتہار دیا اور 30 ہزار روپے فی درخواست کیساتھ 1400 افراد سے چار کروڑ 20 لاکھ اکٹھا کرکے درخواستوں کی سکروٹنی شروع کر دی۔ وفاق اور صوبوں کی سرکاری ایجنسیوں سے ڈھائی سال تک تحقیقات کرانے کے بعد 585 زیڈ جی او کو رجسٹرڈ کرنے کی فہرست جاری کر دی ہے۔ 915 درخواستوں کا کیا بنا ہے کیا اعتراض لگا ہے نہیں بتایا گیا۔

ذرائع کے مطابق 904 حج آرگنائزر FBR-SECP، سٹیٹ بنک سے رجسٹرڈ ہیں۔ پیڈ آف کیپٹل رکھتے ہیں 20 سال سے حج کروا رہے ہیں، ان میں سے بھی آدھے رجسٹرڈ کئے گئے ہیں، 915 کا فیصلہ نہیں کیا گیا، 10 اگست تک دوبارہ 30 ہزار فی درخواست کے حساب سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے کروڑوں روپے دوبارہ اکٹھا کرنے کا پرگرام تشکیل دے دیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے 40 ہزار زائرین کے گم ہونے کو بنیاد بنا کر رجسٹریشن کا عمل شروع کئے جانے کی تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا ہے کوئی زائرین گم یا غائب نہیں ہوئے، زائرین جو جا رہے ہیں پہلے سے کام کرنیوالوں کیساتھ جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے 40 ہزار زائرین کے گم ہونے کی تردید بھی کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 1 =