اپریل 1, 2025

وطن عزیز میں عید فطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

سیاسیات- وطن عزیز میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی، مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز کے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی جامع مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اورخوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جس کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر باہمی رنجشوں کو بھلا کو عید سعید کی مبارک باد پیش کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 − 5 =