ستمبر 4, 2024

وزیر دفاع نے افغانیوں کو احسان فراموش قرار دے دیا

سیاسیات- فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانیوں کو احسان فراموش قرار دےدیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں افغان شہریوں کی مہمان نوازی ختم کرنے کا بھی اشارہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کو برا کہیں، پرچم کی بے حرمتی کریں اور ہم ان کی میزبانی کریں؟ مہمان نوازی کی بھی حد ہوتی ہے.

واضح رہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کرکے پتھراؤ کیا اورعمارت میں گھس کر پاکستانی پرچم اتار دیا تھا۔

فرینکفرٹ پولیس نے ابتدائی تحقیقات سے پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا جبکہ واقعے پر پاکستانی کمیونٹی سے بھی پُرسکون رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

فرینکفرٹ واقعے پر پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے قونصل خانے کے تحفظ میں ناکامی پر جرمنی کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی قونصل خانے پر حملہ آور افغان شہریوں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا گیا۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے خبردار کیا کہ اگر کوئی پاکستانی واقعے میں ملوث نکلا تو اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کردیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × five =