سیاسیات- وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان قدیم مشترکہ مذہبی اور ثقافت والے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان معاشی چیلنجز کے باوجود ترقی کرے گا۔
اس موقع پر ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔