فروری 12, 2025

وزیر خارجہ کل سرکاری دورے پر جاپان روانہ ہوں گے

سیاسیات- وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے چار روزہ سرکاری دورہ پر کل روانہ ہوں گے۔

جاپانی حکومت کی دعوت پر وزیر خارجہ یکم سے چار جولائی کو جاپان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی سے ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا سے بھی ملاقات کریں گے ساتھ ہی ان کی جاپان کے قومی سلامتی کے مشیر ٹیکیو اکیبا سے بھی ملاقات ہوگی۔

وزیر خارجہ ایشیائی ترقیاتی بینک انسٹی ٹیوٹ میں بھی خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ کی پاکستانی افرادی قوت کی درآمد سے متعلق ممتاز کاروباری اور اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + one =