سیاسیات-وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سوئیڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے اپنے سوئیڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے سوئیڈن اور دیگر ملکوں میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوئیڈش وزیر خارجہ نے کہا کہ اُن کی حکومت ہر قسم کے اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات کو سختی سے مسترد کرتی ہے، جس پر میں نے اُن پر زور دیا کہ آزادیِ اظہار کی آڑ میں اس قسم کے نفرت انگیز اقدامات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمان ممالک کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔