سیاسیات- وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں وزیرخارجہ نے سعودی ہم منصب کا سیلاب زدگان کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کو جنیوا میں موسمیات پر بین الاقوامی کانفرنس سے آگاہ کیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موسمیات پر جنیوا میں پرعزم پاکستان کانفرنس 9جنوری کو ہورہی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے سیلاب کے بعد تعمیرنو اوربحالی کوششوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور افغانستان میں خواتین کے حقوق کی ضمانت، تمام شعبوں میں بھرپور اور مساوی شرکت کی ضمانت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق پاک سعودی وزرائے خارجہ نے افغانستان میں سکیورٹی،استحکام اور امن کی حمایت کا اعادہ کیا اور افغان عوام کے پائیدار مستقبل کے لیے عالمی برادری کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔