مارچ 30, 2025

وزیر اعظم کی روضہ رسول پر حاضری

سیاسیات- وزیراعظم عمرے کی سعادت حاص کرنے کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرحاضری دی، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام پڑھا اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آخری عشرے کی عبادت میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ پہچے، وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − two =