سیاسیات- ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور انکے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کے لئے ایرانی سفارت خانے پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے تعزیت کی اور کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ایک بہت ہی اچھے دوست اور ہمسائے سے محروم ہو گئے۔
آخر میں وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کئے۔