اپریل 2, 2025

وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

سیاسیات-وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 4 جولائی کو بھارت میں ہوگا۔

بھارتی وزیراعظم نے بطور سربراہ شنگھائی تعاون تنظیم میں وزیر اعظم شہباز شریف کو شرکت کی دعوت دی ہے، اس سال اجلاس میں تنظیم کے نئے رکن کے طور پر ایران بھی شریک ہوگا۔

ادھر  بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران، بیلاروس اور  منگولیا کو مبصر جب کہ ترکمانستان کو بطور مہمان مدعو کیا گیا ہے،  اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور آسیان سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے  وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےشرکت کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 2 =