سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے محسن رضانقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ امید ہے آپ اپنی ذمہ داری آئین کے مطابق احسن طریقے سے انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کا عمل غیرجانبدارانہ اورشفاف بنانےمیں اپناکردارادا کریں گے۔