مارچ 30, 2025

وزیر اعظم دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

سیاسیات- وزیراعظم شہبازشریف آج ترکیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف صدر طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے پی این ایس خیبر کے کام کا بھی افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ وزیر اعظم نے ترکیہ کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے تاہم وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی منسوخی کی افواہوں کی تردید کر دی تھی۔

انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیر اعظم شہباز شریف فریگیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جمعے کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + seventeen =