سیاسیات- وزیراعظم شہبازشریف آج ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ساتھ جائیں گے۔
وزیراعظم ترکیہ میں زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار یکجہتی کریں گے۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں زلزلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے جانب سے ترکیہ کے دورے کے اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 41کی تعداد ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ماہرین کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کے زندہ بچ پانے کی امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں حالیہ زلزلے سے ساڑھے 13 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔