مئی 4, 2025

وزیراعظم نے عمران خان کی مذاکرات کی اپیل مسترد کر دی

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے جس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے اور ایک میزپربیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیش رفت ممکن ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں، ایسے عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں، ایسے عناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصرکا محاسبہ کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کی اپیل کی تھی اور 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + 7 =