فروری 14, 2025

نواز شریف 11 اپریل کو سعودی عرب پہنچیں گے

سیاسیات- سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول سامنے آگیا۔

واضح رہے کہ سعودی شاہی حکام نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو  کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے جس کے لیے سابق وزیر اعظم 11 اپریل کو اہل خانہ کے ہمراہ جدہ پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف تین دن مکہ اور جدہ میں قیام کریں گے اس کے بعد  15 اپریل کو مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پرحاضری کے بعد پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور سے جدہ پہنچیں گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیر علاج ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 2 =