سیاسیات- مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرا لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ کریں گے،21 اکتوبر کو ہی نواز شریف ابوظبی سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نجی ایئر لائن کی پرواز 243 کی ایڈوانس بکنگ کرا لی ہے۔
نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شام 6 بج کر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی۔ نوازشریف کیلئے بکنگ نجی ایئر لائن کی بزنس کلاس میں کرائی گئی ہے۔ نواز شریف ایئر پورٹ سے سیدھا مینار پاکستان جائیں گے، جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کرکے اپنی سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کریں گے۔