فروری 14, 2025

نریندر مودی کی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

سیاسیات- بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت اعظمیٰ  کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کووزیراعظم کا  عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد۔بھارتی وزیراعظم کے علاوہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردووان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، ایرانی اور چینی صدور بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دے چکے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا تھا ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 + four =