اپریل 6, 2025

نئے عزم اور امیدوں کے ساتھ نئے سال کا آغاز

سیاسیات- دنیا بھر میں نئی امیدوں اور عزم کے ساتھ نئے سال 2023 کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان میں نئے سال کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا اور رات بارہ بجتے ہی ملک بھر میں شاندار آتش بازی کے ساتھ سال 2023 کو خوش آمدید کیا گیا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں سال نو کی آمد کے حوالے سے رنگارنگ تقاریب منعقد ہوئیں، جشن کی سب سے بڑی تقریب بحریہ ٹاؤن کراچی 2 میں ہوئی جہاں شاندار آتش بازی کی گئی جشن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور لاہور ایفل ٹاور میں بھی شاندار تقریب کا مظاہرہ کیا گیا جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے باعث آسمان رنگ و نور کی روشنی سے جگمگا اٹھا۔

اسی طرح ملک کے بڑے شہروں میں بھی سال نو کی آمد کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ نئے سال پر منچلوں نے بائیکس ریلیاں نکالیں، ون ویلنگ کی، سائلنسر نکال کر بائیکس دوڑائیں جس پر پولیس نے گرفتاریاں بھی کیں۔

کراچی میں ہزاروں نوجوان سی ویو پہنچے۔ رواں سال سندھ حکومت نے سی ویو کی سڑکیں بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ وزیر اعلیٰ نے ڈبل سواری پر عائد پابندی کو ختم کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 1 =