فروری 14, 2025

نئے آرمی چیف کا نام بدھ تک سامنے آ جائے گا۔ خواجہ آصف

سیاسیات-وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا، منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا، منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اس مسئلے کو متنازع بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف اپنی مرضی کا آرمی چیف لگائیں گے،وہ کہتے ہیں نیا آرمی چیف آئی جی پنجاب کی طرح ہوگا،اس سے کیس ختم کرائیں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان آرمی کے 5 یا 6 تھری اسٹار جنرلز پر سنگین الزام لگا رہے ہیں،ان جنرلز نے 35، 35 سال ملک کی خدمت کی ہے،ان کا شاندار کیریئر ہے،ان میں انیس بیس کا فرق نہیں، سب قابل احترام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لیے فوج کے استعمال کی روایت عمران خان نے اپنے مفادات کے لیے ڈالی،جب یہ کوشش ناکام ہوئی تو ان کا جھگڑا اس وقت شروع ہوگیا، جس قسم کے الزامات انہوں نے لگائے 75 سال میں کسی سیاستدان نے پاک فوج کی قیادت پر نہیں لگائے۔

اس کے علاوہ  وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا فیصلہ ایک دو دن میں ہو جائے گا ۔ اس حوالے سے وزیر اعظم مشاورت کر چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − sixteen =