اکتوبر 25, 2024

میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک

سیاسیات- پنجاب کے علاقے میانوالی کے پہاڑی علاقے میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

میانوالی کے تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقے ملا خیل میں پولیس نے 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں پولیس اور ایلیٹ کی بھاری نفری نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دس خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کے تمام افسران و اہلکار محفوظ رہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب پولیس دہشت گردی کے خلاف الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے کہا کہ میانوالی پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − 11 =