فروری 14, 2025

مہدی کاظمی کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست منظور

سیاسیات- عدالت نے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کے والد مہدی کاظمی کو بیٹی سے ملنے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی فیملی کورٹ نے کم عمر بچی کی مبینہ اغوا کے مقدمے میں مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کو بیٹی سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے فیصلہ سُنایا ہے کہ بچی کے والدین مہینے میں 2 بار بیٹی سے مل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کروانے کے بعد اسے دارالامان بھیج دیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + 9 =