ستمبر 19, 2024

مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا. خواجہ آصف

سیاسیات- وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی حمایت نہیں کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے سوالوں پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مطلوبہ تعداد کے بارے میں صورت حال صبح واضح ہوجائے گی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لگتا ایسا ہی ہے نمبر پورے نہیں ہیں، میں صبح سے قومی اسمبلی میں موجود تھا تو حقیقت کا معلوم نہیں ہے لیکن لگتا یہی ہے نمبر پورے نہیں تھے اسی لیے قانون سازی نہیں ہوئی۔

اس سے قبل خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت میں توسیع کی خبر درست  نہیں ہے تاہم جو بھی ہو رہا ہے اجتماعی افادیت کے لیے ہو رہا ہے، چلیں ہماری نیت ٹھیک نہ سہی کام تو ٹھیک کر رہے ہیں، امید ہے مولانا ووٹ دیں گے۔

دوسری جانب اہم آئینی ترامیم کے حوالے سے طلب کیا گیا سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے آئینی ترامیم کے حوالے سے حمایت کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی تھیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹوزرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے ترمیم میں تعاون طلب کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 5 =