فروری 10, 2025

مولانا فضل الرحمان آج کابل جائیں گے، ٹی ٹی پی سمیت اہم امور پہ گفتگو ہو گی

سیاسیات-جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج افغانستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر کابل کا دورہ کر رہے ہیں اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین محسود بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دورے کے دوران پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام سےکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دورے میں افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال پر بھی بات ہوگی۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے دورہ افغانستان سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دورہ افغانستان کے لیے حکومت پاکستان کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کا قائل ہوں مگر ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے لیے زمینی حقائق دیکھ کر ہی کسی جامع حکمت عملی کی طرف بڑھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ 16 دسمبر 2023 کو افغانستان کے پاکستان میں تعینات عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور انہیں دورہ کابل کی دعوت دی تھی۔

افغان دورے کی دعوت کی تصدیق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two + 19 =