سیاسیات۔ ایشیا پیسیفک کلائمٹ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ سالوں میں پاکستان کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو 2070 تک جی ڈی پی میں 21 فیصدکمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان زراعت کے شعبے میں ہونے کا خطرہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2070 تک چاول، مکئی کی پیداوار میں تقریبا 40 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ سویابین کی پیداوارمیں 20 فیصد اور گندم کی پیداوار 45 فیصدکم ہوسکتی ہے۔ مچھلی کےکاروبار سے وابستہ افراد کو 20 فیصد پیداوار میں کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں درختوں کی پیداوار میں 10فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ موسم گرما میں اضافے کے باعث بجلی کی کھپت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔