ستمبر 15, 2024

ملک میں ڈرون کیمروں کے استعمال کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار

سیاسیات- حکومت نے ڈرون کیمروں کے استعمال سےمتعلق  پالیسی جاری کرتے ہوئے سول ایوی ایشن سے رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

پالیسی کے مطابق ڈرون کیمروں کی سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گی ہے اور  رولز کے اجراکے 4 ماہ کے اندر ڈرون کیمرے رکھنے والوں کو  رجسٹریشن لازمی کرانا ہوگی، ڈرون کیمرے کے لائسنس کی میعاد 3 سال تک ہوگی۔

وزارت ہوابازی کے حکام کا بتانا ہے کہ  ڈرون کیمروں کو  وزن کے لحاظ سے 4 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، ڈرون کیمروں کی کیٹگری ایک سے 4 تک درآمد اور برآمدکی اجازت ہوگی جب کہ سرحدی مقامات اور ممنوعہ علاقوں میں ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی۔

حکام وزارت ہوابازی نے مزید بتایا کہ  ڈرون کیمروں کی درآمد کرنے کے لیے وزارت دفاع سے کلیئرنس  لازمی لینی ہوگی کلیئرنس کے بغیر ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ  سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز سے بھی ڈرونز کی انسپکشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × one =