اپریل 4, 2025

ملتان: مخدوم جاوید ہاشمی کے گھر پی ٹی آئی کنونشن سے قبل چھاپہ

سیاسیات- پولیس نے مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ مخدوم رشید پر چھاپہ مار کر ان کے داماد اور پی ٹی آئی امیدوار زاہد بہار ہاشمی کو گرفتار کرلیا۔

جاوید ہاشمی آج اپنے آبائی گھر مخدوم رشید میں پی ٹی آئی کنونشن منعقد کروا رہے تھے۔ جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی پی ٹی آئی کے پی پی 220 سے امیدوار ہیں۔

پی ٹی آئی کنونشن میں شاہ محمود قریشی کے بچوں زین قریشی اور مہربانو قریشی نے بھی شرکت کرنا تھی۔

جاوید ہاشمی نے ٹویٹر پر پیغام دیا کہ بیسویں پولیس اہلکاروں نے میرے گھر کا محاصرہ کیا ، گھر کے دروازے توڑے گئے ، چادر چار دیواری کی پامالی کی گئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + eight =