سیاسیات- معروف عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
مفتی رفیع عثمانی مرحوم کی نماز جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی، مفتی رفیع عثمانی مرحوم کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مولانا فضل الرحمان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مفتی رفیع عثمانی کی تدفین دارالعلوم کورنگی کے احاطے میں ہی کی گئی، مفتی رفیع عثمانی کی تدقین ان کے والد مفتی شفیع عثمانی اور والدہ کی قبر کے درمیان کی گئی۔
یاد رہے کہ مفتی محمد رفیع عثمانی دو روز قبل 86 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔