دسمبر 22, 2024

مطالبات پر مذاکرات نہ ہوئے تو اتوار سے سول نافرمانی شروع کی جائے گی: عمران خان

سیاسیات- سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکلا فیصل چوہدری اور شعیب شاہین نے بدھ کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے دو مطالبات تسلیم یا ان پر مذاکرات کا آغاز نہیں کیا جاتا تو اتوار سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی۔

تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ 26 نومبر کو ’مظاہرین پر گولیاں چلانے‘ اور نو مئی واقعات کی تحقیقات کروائی جائیں۔

ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ’خان صاحب نے اتوار تک متنبہ کر دیا ہے، اگر اتوار کے دن یہ (مطالبات تسلیم) نہیں ہوتا ہے تو پھر آپشن ایک ہی ہے، وہ ہے سول نافرمانی کا جس کے بارے میں خان صاحب نے آج فیصلہ کر لیا ہے۔‘

شعیب شاہین کے مطابق، ’خان صاحب نے اتوار تک کی ڈیڈلائن دی ہے۔ اتوار تک اگر سنجیدہ مذاکرات ہوتے ہیں تو ہم اپنی سول نافرمانی کی کال کو موخر کریں گے۔

’ایسا نہیں ہوتا تو آنے والے اتوار سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی ترسیلات محدود کر دیں۔‘

اس موقعے پر عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ’یا تو حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات کرے یا ہمیں قائل کر لے کہ ان دو معاملات (نو مئی اور 26 نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن) پر مذاکرات کیوں نہیں ہو سکتے۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + fifteen =