فروری 13, 2025

مسلم لیگ ن کے ساتھ کچھ لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان

سیاسیات-استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ (ن)  لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی۔

ایک انٹرویو میں علیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین بیمار تھے تو شہباز شریف ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، جہانگیر ترین اب شہباز شریف کے پاس ملاقات کے لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ غیر سگالی کی ملاقاتیں ہوتی ہیں کسی ایجنڈے کی ملاقات نہیں تھی، کسی ایجنڈے کی ملاقات ہوگی تو پہلے 30 رکنی سی ای سی میں جائیں گے۔

علیم خان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں میرے پسندیدہ لیڈر چوہدری شجاعت ہیں وہ بہت نفیس اور اعلیٰ نسل کے انسان ہیں وہ ایک عام سیاستدان نہیں خاص ہیں، نواز شریف، چوہدری شجاعت کے پاس گئے ہیں تو اچھی بات ہے۔

واضح رہےکہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کےبعد (ن) لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر دونوں جماعتوں کی جانب سے متضاد بیانات بھی سامنے آئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 3 =