فروری 13, 2025

مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنے کا فیصلہ

سیاسیات- صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے تمام دستیاب حربے استعمال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ساتھ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد یہ اعلان کیا گیا۔

ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے دفتر میں جمع ہونے والے مسلم لیگ(ن) کے اراکین صوبائی اسمبلی قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے عمران خان کی نظروں میں ایک مرتبہ پھر اہمیت اختیار کر جانے پر پرجوش نظر آئے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پارٹی کے صوبائی اراکین اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی اور ’کسی بھی قیمت‘ پر عمران خان کا اسمبلی تحلیل کرنے کا مجوزہ منصوبہ ناکام بنانے کا عہد کیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے، گورنر راج کے نفاذ، گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے امکانات پر غور کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی گئی کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں اپنے فیصلے کے خلاف حمزہ شہباز کی نظرثانی کی درخواست کی سماعت کرے۔

ملاقات کے بعد مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے کیس میں فیصلے کے خلاف اپنی درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + two =