نومبر 25, 2024

مسلم لیگ ن کا وزیر اعلی بلوچستان کے لئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ

سیاسیات-مسلم لیگ ن بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں آزاد اراکین اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لیےکمیٹی کی تشکیل دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ بھی کیا۔

دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا۔

پیپلز پارٹی نے صوبے میں حکومت سازی کے لیے بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی سے مشاورتی اجلاس بھی کیا ہے جس میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان کے نومنتخب ایم پی ایز اور سینئر قیادت نے شرکت کی اور ساتھ ہی پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 2 =