سیاسیات-سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
مسعود الرحمان کو 5 جنوری کو اسلام آباد میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جبکہ واقعے میں ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔
پولیس نے بتایاکہ مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ایک فوٹیج کی مدد سے 4 ملزمان کی نشاندہی کی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا اور گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔