مئی 3, 2025

مریم نواز پارٹی کی سینیئر نائب صدر مقرر

سیاسیات-پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کی سینئر نائب صدر مقرر کرتے ہوئے ہر سطح پر پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری دے دی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے شہباز شریف کے دستخط کے ساتھ جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ’پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آئین کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو سینئر نائب صدر مقرر کرنے پر خوشی ہے‘۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’مریم نواز کو بحیثیت چیف آرگنائزر ہر سطح پر تنظیم نو کا اختیار دیا گیا ہے‘۔

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × one =