اپریل 4, 2025

مردم شماری کے ابتدائی نتائج،آبادی 23 کروڑ سے تجاوز کر گئی

سیاسیات- عید کی تعطیلات کے لیے ڈیجیٹل مردم شماری کو روکتے ہوئے پاکستان ادارہ شماریات پی بی ایس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اب تک 23 کروڑ 53 لاکھ سے زائد افراد شمار کیے جاچکے ہیں۔

آبادی کی یہ تعداد 2017 کی مردم شماری سے 12.98 فیصد یا 2 کروڑ 70 لاکھ زائد ہے جب مردم شماری میں ملک کی آبادی20 کروڑ 7 لاکھ 68 ہزار بتائی گئی تھی۔

پی بی ایس کے ترجمان سرور گوندل نے کہا کہ مردم شماری کی نگرانی کمیٹی (سی ایم سی) کی ہدایات کی روشنی میں عید کی تعطیلات کے بعد ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عید کے لیے 21 اپریل سے 25 اپریل تک ساتویں مردم اور خانہ شماری کے لیے فیلڈ سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔

ایک سرکاری اعلان کے مطابق کراچی میں اب تک ایک کروڑ 65 لاکھ سے زائد افراد کو شمار کیا جا چکا ہے جبکہ لاہور کی آبادی ایک کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

پنجاب میں اب تک شمار کردہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے جبکہ سندھ میں 5 کروڑ 20 لاکھ افراد کو شمار کیا جا چکا ہے۔

خیبرپختونخوا کے لیے یہ اعداد و شمار 3 کروڑ 90 لاکھ اور بلوچستان کے لیے ایک کروڑ 90 لاکھ ہے۔

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ملک کی آبادی کے ساتھ ساتھ کراچی اور لاہور کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − five =