اپریل 5, 2025

مراد علی شاہ تیسری بار وزیر اعلی سندھ منتخب

سیاسیات- پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔

اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کے رکن نادر مگسی نے رکنیت کا حلف اٹھالیا۔ پی ٹی آئی کے آزاد ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا۔ انہوں نے اسپیکر ڈائس کے سامنے آکر دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

رائے شماری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔ مجموعی طور پر 148 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ مراد علی شاہ نے 112  اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

گزشتہ روز  پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔   پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − five =