جون 23, 2024

محمود اچکزئی نے نواز شریف اور آصف زرداری سے بات چیت پر رضامندی ظاہر کر دی

سیاسیات- بانی پی ٹی آئی کے نامزد مذاکرات کار محمود اچکزئی نے نواز شریف اور آصف زرداری سے بات چیت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی نے کہا کہ ان کی تحریک فوج کے خلاف نہیں، پاکستان کو ایک مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔

پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا ہم نے جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے اگر آصف زرداری اور میاں نواز شریف ہمارے ساتھ نہ آئے تو ایسا وقت آئے گا کہ یہ گھروں سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام بپھرے ہوئے ہیں انہیں دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 4 =