فروری 13, 2025

مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ فوجی عدالتیں میرے لیے ہیں۔ عمران خان

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کو ’فالس فلیگ آپریشن‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس سب کا مقصد انہیں نشانہ بنانا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو روئٹرز کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’مجھے جیل میں ڈالنے کا ان کے پاس یہی واحد راستہ ہے۔‘

عمران خان کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کے شبہے میں پی ٹی آئی کارکنان سمیت کئی دیگر افراد کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عمران خان نے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ’فوج چاہتی ہے کہ نومبر میں ہونے والے انتخابات سے میں اقتدار میں واپس نہ آؤں۔‘

عمران خان نے مزید کہا کہ ’مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ فوجی عدالتیں میرے لیے ہیں۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + seven =