جون 2, 2024

متنازع ٹوئیٹ، پی ٹی آئی کے گرد گھیرا تنگ

سیاسیات- بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیخ مجیب الرحمٰن کی حمایت میں ایکس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری اور متنازع ٹوئٹ پر تحریک انصاف کیخلاف گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ شیخ مجیب کے معاملے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، پی ٹی آئی خود اپنے اوپر پابندی لگا رہی ہے، تحریک انصاف والے انٹرا پارٹی الیکشن بھی نہیں کروا رہے، اپنا انتخابی نشان بھی گنوا دیا، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا عمران خان ملک کیخلاف سازش کر رہے ہیں، انکی ملک دشمنی پر کمیشن بننا چاہیے، فوج اور اداروں کے خلاف منظم طریقے سے سازش ہو رہی ہے بانی پی ٹی آئی دوسروں کے بچوں کو انتشار کیلئے استعمال کررہے ہیں والدین اپنے بچوں کو گھنائونے مقاصد کیلئے استعمال نہ ہونے دیں،عدلیہ میں فیوریٹ ازم موجود ہے جس سے عدلیہ بری طرح متاثر ہو تی ہے وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاست کو بدنام کردیا ہے، جبکہ سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟ کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردوں کو پکڑنے کے قانون کے تحت پکڑا جارہا ہے، اگر جزا اور سزا نہ ہو تو ایسا قانون بیکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے، حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنےکا مشورہ دینا کون سی غداری ہے؟ آپ نے اپنے ذہن میں ایک نظریہ بنارکھا ہے جس پرآپ غدار قرار دے دیتے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھاکہ اسٹیک ہولڈرزکوٹیبل پرلائے بغیر حل ممکن نہیں، اس وقت دو سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں، ایک بانی پی ٹی آئی کیونکہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، فارم 47 والوں کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 والوں کو لوگ مینڈیٹ دے دیں کہ وہ جوبات کریں گے اس پرہم بھی کھڑے رہیں گےتووہ بھی بات کرسکتےہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ شیخ مجیب الرحمٰن کے معاملے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ہم نے کیا کرنا ہے، پی ٹی آئی خود اپنے اوپر پابندی لگا رہی ہے۔اس معاملے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن کروا رہے ہیں، اپنا انتخابی نشان بھی گنوا دیا۔ دوسری جانب وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ مہم شروع کردی ہے، کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم کہتے ہیں بات کریں، وہ کہتے ہیں تم سے بات نہیں کرینگے، ہم سے بات نہیں کریں گے تو کیا دیواروں سے بات کرینگے؟ آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں یا امریکا سے کرنا چاہتے ہیں؟ ہم تو ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ یہ امریکا پر الزام لگاتے ہیں، پھر امریکا میں لابنگ فرم حاصل کرتے ہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ رؤف حسن پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کیخلاف سازش کر رہے ہیں، انکی ملک دشمنی پر کمیشن بننا چاہیے، تحریک انصاف کے بانی چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمران خان کے زہریلے آرٹیکلز باہر کے اخبارات میں کیوں چھپ جاتے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فتنہ فساد پارٹی مہنگائی میں کمی پر شور مچا رہی ہے۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا مخصوص جماعت کی جانب سے ڈیجیٹل دہشت گردی کی جارہی ہے، فوج اور اداروں کیخلاف منظم طریقے سے سازش ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نفرتیں پھیلا رہے ہیں ،ان کے دماغ میں 9 مئی جیسا ایک اور پلان ہے، تحریک انصاف نے اپنے دور میں حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ کا ذکر کیوں نہیں کیا، ترجمان پی ٹی آئی رف حسن صوبوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی دوسروں کے بچوں کو انتشار کیلئے استعمال کررہے ہیں، وہ جو بیانیہ بناتے ہیں اسے بچے اندھا دھند فالو کرنا شروع کردیتے ہیں ، میری والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو گھناؤنے مقاصد کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − eleven =