فروری 15, 2025

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ

سیاسیات- متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر رحیم یار خان پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا چاندنہ ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور  اماراتی صدر کی ملاقات برادرانہ ماحول میں ہوئی، شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف سے بڑی والہانہ محبت کا اظہارکیا اور  وزیراعظم کا ہاتھ تھامے اپنے جہاز میں لےگئے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ صدر یو اے ای نے وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنےکا بھی عندیہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ تیاری کریں، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم کی اپنے اہل خانہ اور بچوں سے بھی ملاقات کرائی، وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر کے  بچوں سے عربی اور  انگریزی میں گفتگو کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 3 =