ستمبر 20, 2024

لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں۔ انکشاف

سیاسیات- بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا کہ بہت سے خاندان اپنا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کا اجلاس ہوا جس میں بی آئی ایس پی کے ڈی جی نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

ڈی جی نے اجلاس کو بتایا کہ  بہت سے خاندان اپنا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں جس کیلئے بائیو میٹرک سسٹم پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ نظام کو شفاف بنایا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سندھ کا حصہ 31 فیصد، بلوچستان کا 6 فیصد اور پنجاب کا حصہ 27 فیصد ہے۔

اجلاس میں مزید انکشاف ہوا کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں غربت 92 فیصد ہے جبکہ وہاں بی آئی ایس پی کے صرف 2 ملازمین ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × five =